پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،27جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،27جولائی ، 2021
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کوویڈ ٹاسک فورس کا اجلاس، کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگانے کی ہدایت، مرادعلی شاہ نے واضح کیا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کرنا پڑیں گی ،اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے لئے کمیٹی بھی قائم پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 6 فی صد ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیس رپورٹ،مزید 39 افراد جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہو گئی،59 ہزار 899 مریض زیرعلاج،2 ہزار 722 کی حالت تشویشناک ہے سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیرخارجہ شاہ ؐمحمودقریشی سے ملاقات، شہزادہ فیصل بن فرحان کی صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں شیڈول،سعودی وزیرخارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ کو آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی اور حکومت سازی پر بریفنگ دی جائے گی، افغان امن عمل سمیت دیگر امور بھی زیرغور آئیں گے، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں،وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے رائےلیں گے، کہا تمام جماعتوں کے اعتماد سےمضبوط الیکشن کمیشن ہی پاکستان کے مفادمیں ہے،‏انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پرحکومت اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتی ہے