سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 3430 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر اضافے سے 4093 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

فی تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 6397 روپے کا ہوگیا۔10 گرام چاندی 86 روپے بڑھ کر 5484 روپے ہوگئی ۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 1 ڈالر اضافے سے 59.18 ڈالر گی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Watch Live Public News