سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے۔
اس پیشرفت سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور یہ ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ چوہدری شجاعت حسین پہلے سے وہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ق لیگ کی قیادت سے ملے گا۔
اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
بتایا گیا تھا کہ ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے اور اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔