ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا ؟

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا ؟
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ اورجنوبی/وسطی بلوچستان میں آج موسم شدید گرم رہے گا،اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم خشک، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، دادو، جیکب آباد، روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص میں موسم شدید گرم رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، سبی، کوہلو، لسبیلہ، تربت، مکران میں موسم شدید گرم رہے گا۔

Watch Live Public News