اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیرف میں اضافہ ایک روپے سے لیکر 4 روپے 45 پیسے تک کیا گیا ہے۔جبکہ صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر میں کی جائیں گی۔