ویب ڈیسک: تربت میں دہشت گردی کے خلاف تربت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ چوک سے ڈی سی آفس تربت ضلع کیچ تک یہ کار ریلی نکالی گئی،ریلی کا مقصد پاک فوج سے یکجہتی اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔ریلی کے شرکاء نے دہشتگردی مردہ باد کے نعرے لگائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے۔
ریلی کے شرکاء نے دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے بلوچستان میں 26 اگست 2024 کو کی جانے والی دہشت گردی کی مذمت کی،بلوچستان کے سینکڑوں افراد سول سوسائٹی کی انتظامیہ کے زیر نگرانی ریلی میں شریک ہوئے،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور دفاع وطن میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
شرکاءکامزید کہنا تھا کہ عوام اپنی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔