پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،28 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،28 اپریل 2021
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے چونکا دینے والے انکشافات سے ن لیگ کے موقف کو تقویت ملی، شہباز شریف کہتے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ بےنقاب ہوچکا، لیگی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو جیل ڈالنے میں مصروف ہے۔پیپلزپارٹی استعفوں میں شامل ہوجاتی تو اب تک یہ حکومت جاچکی ہوتی، مریم نواز کہتی ہیں عمران خان نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کیا، تاریخ میں کبھی بھی وزیراعظم آفس میں گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، سیاسی انجنیئرنگ کےلیے ادارے استعمال کیے جارہے ہیں، اداروں کے سربراہوں کا ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔مریم کے ابو نے بطور وزیراعظم غنڈوں سے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ججز پر حملہ کرایا، شہزاد اکبر کہتے ہیں نہال ہاشمی سے ججوں کےبچوں کو قتل کی دھمکی دی گئی، جج ارشد ملک کو رشوت آفر کی، گوہرایوب سے کہا کہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ہتھکڑی لگانے کا طریقہ نکالو، مریم کے چچا نے جسٹس قیوم سے من پسند فیصلے کیلئے دباؤ ڈالا، نواز شریف لندن میں اشتہاری مجرم بنے بیٹھے ہیں، یہی عدالتوں کا احترام ہے کیا۔پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،مہلک وائرس نے ایک دن میں201 زندگیاں نگل لیں، مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 77 فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 292 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس 82 ہزار 207 ہوگئے۔

Watch Live Public News