کراچی : عید الفطر کی پانچ چھٹیوں کے بعد کل سے بینکس مزید تین دن بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کم مئی کو یوم مزدور پر اسٹیٹ بینک، بینکس اور اسٹاک مارکیٹ بند رہے گی۔ 29 اور 30 اپریل کو ہفتہ واری تعطیل اور پیر کو یوم مزدور پر بینکس کی چھٹی ہے۔ 29 اور 30 اپریل کو ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی کیلئے نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک کے مخصوص دفاتر کھلیں گے، ہفتہ اور اتوار کو ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی کیلئے بینکوں کی مخصوص برانچز بھی کھلیں گی۔