بجلی صارفین کیلئے آئیسکو کا بڑا اعلان

بجلی صارفین کیلئے آئیسکو کا بڑا اعلان
آئیسکو نے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بل اقساط میں ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔ ترجمان راجہ عاصم آئیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخوں میں بھی توسیع کی جارہی ہے, سی ای او امجد خان کی ہدایت پر صارفین کی مشکلات کو حل کریں گے, صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ راجہ عاصم نے کہا کہ آئیسکو بجلی پیدا کرنے والی نہیں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنی ہے, ٹیکسز اور ٹیرف میں اضافے سے متعلق اس میں آئیسکو کا کوئی رول نہیں, آئیسکو بجلی خرید کر آگے ٹرانسمنٹ کر دیتی ہے۔ ترجمان کے مطابق آئیسکو کو ٹیرف سے صرف سوا دو روپے پرافٹ مارجن ملتا ہے, بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں, آئیسکو اپنے صارفین کے حقوق کا تحفظ کریگی ہم سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔