پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،28جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،28جولائی ، 2021
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، سیکٹر ای الیون میں بادل پھٹنے سے 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ، پانی گھروں میں داخل ہو گیا،کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں،نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے سے طغیانی کا خطرہ، انتظامیہ اور ایمرجنسی ادارے ہائی الرٹ،پاک فوج بھی مدد کے لئے پہنچ گئی ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،ای الیون اور ڈی 12 سمیت شہر کے 95 فیصد علاقے کی سڑکوں کو کلیئر کر دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر ای الیون میں سوسائٹی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی،جڑواں شہروں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم مون سون بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی زیادہ ہونے سے سیلابی ریلے کا خدشہ،قریبی آبادی کو محفوظ رہنے کی ہدایت، آج تین لاکھ کیوسک سے زیادہ کا ریلہ گزرنے کا امکان پاکستان میں کورونا بے قابو،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 نئے کیس رپورٹ، مزید 44 افراد لقمہ اجل بن گئے،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 133 ہو گئی، 56 ہزار 952 مریض زیرعلاج، 2 ہزار 898 کی حالت تشویشناک ہے یکم اگست سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ، قائمقام سیکرٹری ایجوکیشن کی سربراہی میں اجلاس آج سہ پہر ہوگا،صوبائی سیکرٹریز ایجوکیشن بھی شریک ہوں گے،کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا

Watch Live Public News