حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر عمران خان کی مذمت

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر عمران خان کی مذمت
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر ظلم اور گرفتاری پر مذمت، ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ یہ خالص فسطائیت ہے، جو زرداری-شریف مافیا کے ان لوگوں کو ختم کرنے کے انداز کی عکاسی کرتی ہے جنہیں وہ خرید نہیں سکتے. عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی جمہوریت میں قطعی طور پر ناقابل قبول ہے. واضح رہے کہ اپوزیشن رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشورو میں گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ گذشتہ روزاپوزیشن رہنما کواینٹی کرپشن آفس جامشورو سے حراست میں لیا گیاتھا، جس کے بعد انہیں کراچی میں اینٹی کرپشن سیل ملیر کے حوالے کردیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے چائے پلانے کے لئے مدعو کیا، تواندر جاتے ہی حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے بعد کارکنان مشتعل ہوکر کوٹری ٹھٹہ روڈ پر دھرنا دے کر حلیم عادل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ سابق صوبائی وزیر حلیم عادل شیخ زمینوں کی خرد برد کیس میں اینٹی کرپشن جامشورو کے دفتر میں بیان دینے آئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔