پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن،ترجمان اوگرا کو اہم بیان

پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن،ترجمان اوگرا کو اہم بیان

ویب ڈیسک: اوگرا کی جانب سے پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن، ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا اوگرا نے آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ ملک گیر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی،  اجلاس میں 100 سے زائد اسٹیک ہولڈرز کی شرکت، معروف آئل کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہوئے، شفاف، محفوظ اور مؤثر نظام کے لیے ڈیجیٹل نظام ناگزیر ہے۔

اجلاس میں ریفائنری سے ریٹیل آؤٹ لیٹس تک پٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کا فیصلہ ہوا، ڈیجیٹل سسٹم میں ERP، GPS اور مرکزی ڈیش بورڈز شامل ہوں گے، 29 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ERP سسٹم پر منتقل ہو چکی ہیں۔

عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ 15 ہزار آئل ٹینکرز GPS سے لیس ہو چکے، مانیٹرنگ مؤثر بنے گی، اوگرا نے شفاف، محفوظ اور بااعتماد سپلائی سسٹم یقینی بنانے کا عزم کیا، ڈیجیٹلائزیشن سے غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ 

Watch Live Public News