’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی‘

’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ اوگرا نے گیس کی قیمت 400 فیصد بڑھانے کی سفارش کی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بھی 320 روپے لیٹر ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم اور وزیر توانائی کہہ رہے ہیں جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سے تیل لے رہا تھا اور ہماری حکومت نے اسی فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی جبکہ سحر و افطار میں 99 فیصد ملک میں بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں 7 سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور اگست تک بجلی کا فی یونٹ 45 روپے کا ہوجائے گا۔ غریب کا جینا محال ہوتا جا رہا ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔