آوارہ کتا علاج کے لیے خود ڈاکٹر کے پاس آ گیا

آوارہ کتا علاج کے لیے خود ڈاکٹر کے پاس آ گیا

ویب ڈیسک: برازیل میں ایک آوارہ کتے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ڈاکٹر کے پاس علاج کے لئے گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک زخمی کتا لنگڑاتے ہوئے ویٹرنری کلینک پر آیا، اور زخمی پاؤں کی طرف اشارہ کرکے مدد طلب کی۔

برازیل کے علاقے "جوازیرو ڈو نورٹے" میں ویٹرنری کلینک کے نگرانی کے کیمروں کے ذریعہ کھینچی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا دیوار کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔ ویٹرنری کلینک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کتے کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اس کے مکمل صحت یاب ہونے میں تیس دن لگ سکتے ہیں۔ کلینک کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی یہ کتا مکمل صحت یاب ہو گا اسے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتے گود لینے کے لیے کئی افراد نے ان سے رابطہ بھی کیا ہے۔

ویٹرنری کلینک میں آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے شخص ڈیسے کا کہنا تھا کہ انہیں اس آوارہ کتے کی خدمت کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے، اگر خدا نے چاہا تو اسے عنقریب ایک مالک اور ٹھکانہ مل جائے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔