سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
کیپشن: The price of gold started to rise, today again a big increase record

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 1285 روپے بڑھ گئی ہے۔ جس کے بعد دس گرام سونا 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 2214 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2580 روپے پر برقرار ہے۔