سلمان خان  کا گینگسٹر لارنس بشنوئی کی قتل کی دھمکیوں پر  بلآخر ردعمل آگیا

سلمان خان  کا گینگسٹر لارنس بشنوئی کی قتل کی دھمکیوں پر  بلآخر ردعمل آگیا

(ویب ڈیسک ) بھارتی اداکار سلمان خان نے بھارت کے بدزمام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی قتل کی  دھمکیوں پر بلآخر خاموشی توڑدی۔

سلمان خان ان دنوں اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم’ سکندر ‘ کی پروموشن  میں مصروف ہیں ،فلم کی پروموشن  کی ایک تقریب کے دوران ان سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مسلسل جان سے ماردینے کی دھمکیوں کا سوال کیا گیا جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ’ میری زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے‘۔

اداکار نے کہاکہ اللہ میرے اوپر ہے، جتنی عمر لکھی ہے، اتنی ہی جیوں گا‘۔

واضح رہے   کہ   لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان  کو  مختلف مواقع پر کئی خطرناک دھمکیاں دے چکا ہے ۔

گزشتہ برس  اپریل میں لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک 2 ملزمان نے باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ پر واقع سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں فائرنگ کی تھی جس کے بعد سے پولیس نے اداکار کی سکیورٹی بڑھادی تھی۔

لارنس بشنوئی سلمان خان کو  مارنا چاہتا ہے؟

بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق  اس دشمنی کا آغاز 1998 میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار سے ہوا جس کے بعد سے سلمان خان کو بشنوئی گینگ اور ان کے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔

2018 میں جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن کے کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی لیکن اس کے بعد سے بشنوئی برادری   سلمان خان کی  دشمن بنی ہوئی ہے۔

Watch Live Public News