پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،28نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،28نومبر 2021
لاہور میں این اے 133 کے ضمنی الیکشن کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےووٹرز سےقرآن پرحلف لےکر ووٹ خریدنےکے الزامات، انتخابی جنگ حلقےسے نکل کرسوشل میڈیا پرآگئی،پیسوں کےبدلےووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیوز وائرل، پرویز ملک کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ پر ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا، ریٹرننگ افسر کا کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت چیئرمین نادرا اور پیمرا کو نوٹس جاری، ڈی سی لاہور اور آئی جی کوویڈیوز کافرانزک کرانے کی ہدایت، دو روز میں رپورٹ طلب کرلی، ویڈیوز میں موجود افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا سمیت ملزمان کو گرفتار کرنے کا مراسلہ جب بھی نوازشریف، مریم نواز کا کیس لگتا ہے، لیکس آجاتی ہیں، وزیراطلاعات فوادچودھری کہتے ہیں ن لیگ سیاست کی بجائے فلمیں بنانا شروع کردے، یہ رسیدیں دیں یا پھر جیل جائیں، اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، عمران خان کے علاوہ کوئی بھی پاکستان کو اکٹھا نہیں رکھ سکتا، ای وی ایم سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو گھبراہٹ ہوتی ہے کچھ دنوں سے میڈیا پر آڈیو ویڈیوز لیکس کی بات چل رہی ہے، حسان خاور کہتے ہیں آڈیو ویڈیوز کی ریت بہت پرانی ہے، یہ جتنی مرضی گرد اڑائیں ان کی کرپشن چھپ نہیں سکتی، تمام آڈیو ویڈیوز ایک ہی فاؤنڈری سے نکلی ہیں، حصول اقتدار کےلیے یہ لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، سیاسی تھیٹر کے اسکرپٹ کا سمجھنا عوام کے لیے بہت ضروری ہے تحریک انصاف کے کارکن بھی عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں آرٹی ایس کی مہربانی سے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ الیکشن سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے، عمران خان اپنے کھودے گڑھوں میں خود گررہے ہیں

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔