شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ( پبلک نیوز) سیشن عدالت نے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہورمیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت کے مطابق سارا دن شہباز گل کے نمائندے کا انتظار کرتے رہے، لیکن پیش نہ ہوا۔ کیس بریت کی درخواست کےلیے فکس تھا۔ ان حالات میں شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں۔ شہباز گل 30 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر عدالت پیش ہوں۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہباز گل پر دعوی دائر کررکھا ہے۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بیناد الزامات عائد کیے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔