ویب ڈیسک: سالگرہ مبارک ہو، مریم بیٹی! وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اپنی بھتیجی مریم نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر محبتوں بھرا پیغام بھیجا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آپ کو آپ کی تمام کوششوں میں خوشی، صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔ ہمارے مشترکہ وژن کے لیے آپ کی لگن اور عزم ثمر آور ثابت ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ کرے یہ سال آپ کے لیے مزید طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لائے۔