پنجاب میں ڈینگی پھر پھیلانے لگا، صوبہ میں ڈینگی کے 326 مریض رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی پھر پھیلانے لگا، صوبہ میں ڈینگی کے 326 مریض رپورٹ
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 163، راولپنڈی سے 88 جبکہ گجرانوالہ سے 26 کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 5737 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے قصور سے 6، ملتان سے 5 جبکہ نارووال، حافظ آباد اور اوکاڑہ سے 4چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لیہ، جھنگ، چینیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، لودھراں، خانیوال، ننکانہ صاحب اور قصور سے 2 دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سیالکوٹ، اٹک، بہاولنگر، جہلم، راجن پور اور منڈی بہاوالدین سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 2441 کیسز سامنے آئے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ رواں سال سے اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی، اس سال پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس سے اب تک لاہور سے 3، راولپنڈی اور گوجرانولہ سے 2دو جبکہ گجرات سے 1ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 933 مریض داخل ہیں، لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 225 مریض زیر علاج ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب 416,198 ان ڈور مقامات کو چیک کیا گیا ہے اور‌ 104,728 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا،گذشتہ روز پنجاب بھر میں 2413 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔ لاہور میں گذشتہ روز 75,252 ان ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور 14,728 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں 1315 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔