لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کی ترقی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی ہے وہ رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر آگئے۔ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا بیٹرز میں پہلا نمبر برقرار ہے،ان کے رینکنگ پوائنٹس 825 سے بڑھ کر 861 ہو گئے ہیں جس سے ان کے نمبر 1 پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے ،جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔نئی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کو چوتھا نمبر ہے جبکہ سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، قومی ٹیم کے شاداب خان 16 ویں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 24 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔