پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،29اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،29اگست2021
افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جمال اور ایاز شہید۔ پاک فوج کی فائرنگ سے 2 سے 3 دہشتگرد مارے گئے اور3 سے 4 زخمی ہوگئے پی ڈی ایم کا روشنیوں کے شہر کے باغ جناح میں جلسہ جاری۔ اسٹیج سج گیا۔ ہزاروں کرسیاں موجود۔ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔ پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار کابل ایئرپورٹ کےقریب دھماکہ سنا گیا، ایئرپورٹ پر راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ راکٹ حملے میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی نیوز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر نا اہل اور سلیکٹڈ کا مقابلہ کریں گے۔ ملک تباہ ہو رہا ہے۔ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے راولپنڈی میں شدید بارش، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل رکھیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔