الائچی کن بیماریوں میں فائدہ مند؟ جانیے کھانے کا صحیح طریقہ

الائچی کن بیماریوں میں فائدہ مند؟ جانیے کھانے کا صحیح طریقہ
لاہور: (ویب ڈیسک) الائچی کا استعمال ناصرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ انفیکشن سے لڑنے میں مددگار ہے اور قوت مدافعت بڑھانے والے کے طور پر کام کرتا ہے۔ چائے سے لے کر کئی قسم کے پکوان بنانے کے لیے الائچی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے منہ کی بدبو دور کرنے کیلئے بھی فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔ قدرتی ذائقہ بنانے والی الائچی کے استعمال سے آپ کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ اس میں موجود قدرتی مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بیماریوں، انفیکشن سے لڑنے میں مددگار ہیں۔ الائچی آپ کے نظام ہاضمہ کو درست رکھتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر، دمہ اور دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ الائچی کا استعمال اپھارہ اور گیس کے مسئلہ میں بہت موثر ثابت ہوتا ہے۔ الائچی بہترین اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہے اور اس کا استعمال بلڈ پریشر، دمہ، بدہضمی اور ڈیسوریا سمیت کئی امراض میں فائدہ مند ہے۔ الائچی کا استعمال قے، پیٹ کے امراض، گلے کی جلن، سانس کی بو، ہچکی، بدہضمی اور پیاس کی زیادتی میں فائدہ مند ہے۔ الائچی کی تاثیر گرم ہے۔ اسے کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے کچا چبا کر یا چائے میں ملا کر پیا جائے۔ اس کے پاؤڈر کو گھی اور شہد میں ملا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ سانس کی بو اور اسہال کے مسئلہ میں الائچی چبا کر کھا سکتے ہیں یا کچھ دیر منہ میں رکھ کر کھا سکتے ہیں۔ اس طرح کھانے سے الائچی کا رس آہستہ آہستہ حلق کے اندر جاتا ہے۔

Watch Live Public News