اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1039 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1039 پوائنٹس کی کمی
کیپشن: A sharp fall in the stock exchange, the 100 index fell by 1039 points

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ 1039 پوائنٹس کی کمی سے 62 ہزار 773 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  دن بھر مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 72 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 253 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 10 ارب 51 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63ہزار792 جبکہ کم ترین سطح 62ہزار717 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News