سانحہ بھاٹی گیٹ:وزیراعلیٰ پنجاب کاانتظامیہ کی غفلت،لاپرواہی کیخلاف اعلان جنگ

سانحہ بھاٹی گیٹ:وزیراعلیٰ پنجاب کاانتظامیہ کی غفلت،لاپرواہی کیخلاف اعلان جنگ
کیپشن: سانحہ بھاٹی گیٹ:وزیراعلیٰ پنجاب کاانتظامیہ کی غفلت،لاپرواہی کیخلاف اعلان جنگ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھاٹی گیٹ پر رونما ہونے والے سانحہ ماں اور 10 ماہ کی بچی کی جان جانے پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماں کا دکھ ایک ماں ہی سمجھ سکتی ہے-

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ماں اور بچی کے دردناک واقعہ کے ریسکیو آپریشن میں موجود تمام اداروں کے حکام کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ گھر جانے کے بجائے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت بھکر سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ہی ہنگامی اجلاس ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پولیس، ریسکیو 1122، واسا اور ضلعی انتظامیہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر مبنی غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فوری پیش کریں گے۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بھکر کی مصروفیات کے دوران مسلسل ماں اور بچی کے واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی روشنی میں فوری اور سخت ترین کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔ 

آپریشن کی متضاد اور غیر مستند اطلاعات دینے والے تمام افسران اور اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News