پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 29جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 29جولائی 2021
پورا ملک بند کرکے کورونا کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، ایس او پیز پر مکمل عمل سے ہی چھٹکارا ممکن ہے، اسد عمر کہتے ہیں سندھ میں وباء پر قابو پانے اور صورتحال نارمل کرنے کےلئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا، 31 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والوں کےلیے مزید سختیاں کی جائیں گی، کورونا سے بچاؤ کےلیے سب کو ویکسین لگوانا ہوگی۔ کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے بڑھ گئی، محکمہ صحت سندھ کی 2 ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش، سندھ حکومت کا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ۔ پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ پانچ تین فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار 497 نئے کیس رپورٹ، مزید 76 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی، 59 ہزار 761 مریض زیرعلاج، 3 ہزار 84 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کےلئے سخت جدوجہد کی، افغان رہنماؤں کے الزامات افسوسناک ہیں، افغانستان میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی، پاکستان کے لئے افغان امن عمل میں بھارت کی شمولیت قبول کرنا ممکن نہیں۔ پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، ہم امن قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، وزیرمملکت فرخ حبیب کا تقریب سے خطاب، کہا پاکستانیوں نے کھلے دل سے افغان بھائیوں کو خوش آمدید کہا، ہمارے دروازے ان کےلئے کھلے ہیں۔

Watch Live Public News