باغ (پبلک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16باغ تین میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر نے 23561 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار قمر زمان 23267ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور نعرے بازی کے ساتھ بھنگڑے ڈالے گئے۔ 25جولائی کو ہنگامہ آرائی کی نذر ہونے والے چار پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے امیدوار نے ری پولنگ میں 319ووٹ کی برتری حاصل کی تھی۔ سرکاری ملازمین کے 939ووٹوں میں سے پی ٹی آئی نے 396 جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 421ووٹ حاصل کیے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی کل نشستوں کی تعداد 26ہو گئی۔ ضلع باغ میں پاکستان تحریک انصاف دو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ حلقہ ایل اے 16 باغ کے انتخابی مرحلے کے بعد قانون ساز اسمبلی میں براہِ راست منتخب ہونے والے 45ارکان کا ایوان مکمل ہو گیا۔