ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری عبداللہ طاہر قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔ قاتلانہ حملہ لاہور میں کیا گیا۔
عبداللہ طاہر کے اہل خانہ نے اُن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ مقتول چودری عبداللہ طاہر نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔ جبکہ 2024 میں قومی اسمبلی کا ٹک ہولڈر تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری عبداللہ طاہر اپنی رہائش گاہ گلبرگ سے نکلے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے اُن پر فائرنگ کر دی۔