اسلام آباد: چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور سی پی سی کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر عزت مآب جناب یانگ جیچی کا دورہ پاکستان، کووڈ وبا کے بعد چین سے کسی بھی اعلیٰ سطح حکومتی شخصیت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور سی پی سی کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر عزت مآب جناب یانگ جیچی آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمّد شہباز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ عزت مآب جناب یانگ پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ کووڈ وبا کے بعد چین سے کسی بھی اعلیٰ سطح حکومتی شخصیت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے. ۔مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے مسٹر یانگ جیچی کا چین کے خارجہ تعلقات میں نمایاں کردار ہے۔ وہ اس سے قبل 2007 سے 2013 تک چین کے وزیر خارجہ اور 2013 سے 2017 تک اسٹیٹ کونسلر رہ چکے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے۔ یہاں یہ امر قبل ذکر ہے کہ 16 مئی 2022 کو وزیر اعظم لی کے ساتھ وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی تھی دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر یانگ کا دورہ پاکستان اور چین کے مابین "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" کو مزید گہرا کرنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے معاملات پر باہمی تعاون کی توثیق، اقتصادی روابط کو بڑھانے، دونوں کی بہتری کے لیے دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔