پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل
کیپشن: پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

ویب ڈیسک: پاکستان نے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سفارت کاری کی دنیا میں ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے کرپٹو سفارت کاری اور بلاک چین اختراعات کی بنیاد رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل معیشت بلال بن ثاقب نے امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے اس انقلابی اقدام کا باقاعدہ آغاز کیا۔بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے  اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔

حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔معروف کمپنی ' ورلڈ لبرٹی فنانشل '  کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری، امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی۔

بلال بن ثاقب نے بلاک چین، ویب تھری اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کا عالمی امیج بہتر کیا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے نئے معاشی دروازے بھی کھولے ہیں۔

حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت   پاکستان ڈیجیٹل سفارت کاری اور اختراعی معیشت  کی جانب گامزن ہے۔

Watch Live Public News