ملک بھر میں کالی گھٹائیں اور طوفانی بارش،بجلی غائب،نشیبی علاقے زیرآب

ملک بھر میں کالی گھٹائیں اور طوفانی بارش،بجلی غائب،نشیبی علاقے زیرآب
کیپشن: لاہور میں کالی گھٹائیں، تیز ہوا اور موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں کالی گھٹاؤں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد تیز ہوا اور بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کئی گھنٹوں سے جاری حبس کا زور اس اچانک موسم کی تبدیلی سے ٹوٹ گیا۔ کالی گھٹاؤں اور تیز ہوا نے دن کے وقت ہی رات کا سماں پیدا کر دیا جبکہ بارش نے موسم کو ٹھنڈا اور خوشگوار بنا دیا۔

لاہور کے مختلف علاقے جن میں پیکو روڈ، ہمدرد چوک، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہےاور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے نہ صرف گرمی کی شدت کم ہوگی بلکہ زرخیزی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

Watch Live Public News