مرغی کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی

مرغی کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی

کراچی (پبلک نیوز) ملک بھر میں شادی ہال اور ریسٹورنٹس میں ڈائننگ بند ہونے کے فیصلے کے بعد مرغی کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی۔

تفصیلات کے کراچی سمیت مطابق ملک بھر میں مرغی کی قیمت میں بیس روپے فی کلو گرام کمی ہوگئی۔ شادی ہالز بند ہونے اور ریسٹورنٹ میں صرف ٹیک اوے کی وجہ سے مرغی اور انڈوں کی کھپت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔

ذرائع پولٹری ایسوی ایشن کے مطابق آئیندہ چند روز میں مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہو جائے گی۔ رمضان المبارک میں گھریلو سطح پر مرغی کا ستعمال کم ہو جاتا ہے۔ شادیوں اور ریسٹورنٹس میں ڈائیننگ کی اجازت کے بعد فارمر نے لاکھوں چوزوں کی فارمنگ شروع کر دی تھی۔

پولٹری ایسوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شادیوں اور ہوٹلوں میں ڈائننگ کی پابندی سے کھپت میں نمایاں کمی ہونے سے مرغی اور انڈے وافر مقدار میں دستیاب ہوں گے۔ ڈیمانڈ میں کمی کے اثرات انڈوں کی قیمتوں پر اور اس کی قیمتوں میں بھی کمی ہو جائے گی۔ کراچی میں موسم گرما کا آغاز اور ریسٹورنٹ میں ٹیک اووے کے باعث انڈے کی قیمتیں بھی کم ہونگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شادی ہال بند ہونے سے مرغی اور انڈوں کا کام کرنے والوں کو شدید نقصان ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔