اسلام آباد ( پبلک نیوز) ق لیگ کے مستعفی وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، اس ملاقات کے بعد طارق چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا کے دل میں جو آتا ہے چلا دیتے ہیں، کس نے اطلاع دی کہ میں پارٹی سے ناراض ہوں.
صحافیوں نے سوال پوچھا کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا کہ طارق چیمہ دوریاں پیدا کر رہے تھے، جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں نے فرخ حبیب سے مشورہ کیا ہو گا ،اس کو ناراضگی کا پتہ ہو گا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کا استعفی دیدیا ہے ،واپس نہیں لوں گا ، میں عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا ، شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے کسی رہنماء سے کوئی ملاقات نہیں ہے ، ق لیگ میں ہوں،چودھری صاحب کیساتھ ہوں،آج بھی انکا ورکر ہوں.
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنماء اور وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا تھا جبکہ انکی جماعت مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا.