لاہور:کمسن بچے کو زنجیر سےباندھنےاور تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

 لاہور:کمسن بچے کو زنجیر سےباندھنےاور تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
کیپشن: لاہور:کمسن بچے کو زنجیر سےباندھنےاور تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

پبلک نیوز: لاہور میں کمسن بچے کو زنجیر( سنگل) سے باندھنے اور تشدد کرنے  کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ظلم کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتارکرکے12 سالہ بچہ بازیاب کروا لیا ہے۔بچہ دکان سے نہ بھاگےاس لیےسنگل سے باندھ کر رکھا ہوا تھا۔ ملزمان دکاندار فاروق اور عدنان گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کمسن بچے کو ملازمت پر رکھنے،حبس بےجا میں رکھنے،زنجیرسے باندھ کر تشدد کرنے کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد،ہراساں و زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-29/news-1711690664-9179.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-29/news-1711690664-9179.mp4