کن ممالک میں عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی؟

کن ممالک میں عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی؟

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، عیدالفطر کے حوالے سے خلیجی میڈیا کی جانب سے بھی اہم بیان دیا گیا۔

جیسے جیسے رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے تو اس بات تجسُس بڑھتا جارہا ہے کہ اس بار 29 روزے ہوں گے یا ماہِ صیام 30 روزوں پر مشتمل ہو گا،شوال کے چاند سے متعلق مختلف ممالک کے مقامی محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات نے اپنی اپنی پیشگوئی کر دی ہے جب کہ عالمی فلکیاتی ادارے کا دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے،  آج 29 رمضان المبارک کی شام ماہ شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

 اگر آج چاند نظر نہ آیا تو عیدالفطر 31 مارچ بروز (پیر) کوہوگی، چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں کل عید منائی جائے گی۔

خلیجی میڈیا کےمطابق انڈونیشیا، ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 31مارچ کو منانے کا اعلان کیا گیا، آسٹریلیا میں بھی عید 31مارچ کو ہوگی، بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی عید 31مارچ کو منائی جائے گی، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں کل شوال کا چاند نظر آئے گا۔

یو اے ای میں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کا اندازہ ہے کہ رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے 30 مارچ بروز اتوار، مقدس مہینے کا آخری دن ہوگا، نتیجتاً، عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کی توقع ہے۔

Watch Live Public News