پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،29مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،29مئی 2021
شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن نذیرچوہان کےخلاف مقدمہ درج کرادیا، دھمکیاں اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل، مذہبی کارڈ استعمال کرنے والوں کی عوام میں کوئی جگہ نہیں، کچھ نادان دوست سوشل میڈیا پر گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں، ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا سنگین جرم ہے۔پولیس مجھے تلاش نہ کرے، خود ہی گرفتاری دونگا، نذیر چوہان کا داتا دربار سے گرفتاری دینے کا اعلان، کہاشہزاد اکبر نے میرے خلاف منظم پروگرام چلایا، قانون کی پاسداری کا پابند ہوں، خان صاحب کے اطراف بیٹھے لوگ غیرسیاسی ہیں، کہا آج بھی اپنے موقف پر کھڑا ہوں۔نذیر چوہان شہزاد اکبر کےخلاف تھرڈ کلاس حربے استعمال کررہا ہے، فواد چودھری کہتے ہیں ذاتی انتقام کےلیے مذہبی کارڈ استعمال کرنا گھناؤنا فعل ہے، لاہور پولیس نذیر چوہان کےخلاف سخت کارروائی کرے، ایم پی اے نذیر چوہان نے شہزاد اکبر پر سنگین الزامات لگائے تھے۔مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے رابطہ متوقع، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے پی ڈی ایم میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ آج ہوگا، حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اسلام آباد میں شہبازشریف کی زیرصدارت پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس، لیگی رہنماؤں نے پی ڈی ایم اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا، حکومت مخالف تحریک کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

Watch Live Public News