پارک، سوئمنگ پول اور واٹرپارک کھولنے کا فیصلہ

پارک، سوئمنگ پول اور واٹرپارک کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پبلک نیوز) اسدعمر ، لیفٹینیٹ جنرل،حمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کی بذریعہ ویڈیولنک شرکت، این سی اوسی کاکوروناصورتحال،ایس اوپیز عمل درآمد،ویکسی نیشن مہم پرغور، این سی او سی کاملک میں کوروناکی موجودہ صورتحال پراطمینان کااظہار، سندھ میں بڑھتےکورونا کیسزپراین سی اوسی کااظہار تشویش۔

این سی او سی کے مطابق یواےای سےمنفی پی سی آررپورٹ والےمسافروں کوآنے کی اجازت ہوگی۔ یواےای سےآنےوالوں کی مجازلیب کی پی سی آررپورٹ ہی قابل قبول ہوگی۔ پی سی آررپورٹ سےمتعلق خلاف ورزی پرایئرلائن کوجرمانہ ہوگا۔ فیصلہ جعلی پی سی آررپورٹ کی روک تھام کیلئےکیاگیا۔ یو اےای سےآنےوالےکورونامثبت مسافروں کوقرنطینہ کردیاجائےگا۔

این سی اوسی کے مطابق یکم جون سےشعبہ سیاحت پرپابندیوں کاسختی سےاطلاق ہوگا۔ سیاحتی پابندیوں کااطلاق کےپی،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں ہوگا۔ بغیرکوروناٹیسٹ رپورٹ30سال سےزائدعمرسیاحوں کی ہوٹل بکنگ نہیں ہوگی۔

این سی اوسی کی جانب سے پارک ، سوئمنگ پول اورواٹرپارک کھولنے کافیصلہ کر لیا گیا۔ پارک،سوئمنگ پول5فیصد مثبت کیسزسےکم والےاضلاع میں کھلیں گے۔ پارک، سوئمنگ پول،واٹر پارک30مئی سےکھولےجائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔