سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: Huge increase in gold price by thousands of rupees

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2339 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News