ویب ڈیسک: برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمین،اُن کی ملکیت،اُن کا حق واپس مل گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بریفنگ دی گئی۔ صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجاب حکومت کے نئے ریکارڈ کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز اولین ترجیح پر حل کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ زمین کے کیس کا جیسے فیصلہ ہوگا۔ فوری قبضہ بھی ہوگا کوئی تاخیر ، کوئی سفارش، کوئی کوتاہی نہیں- زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے فیصلہ ادھورا ہے، کاغذ پر نہیں، قبضہ زمین پر نظر آنا چاہیے-
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال، ہر ایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا- زمین یا پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دیں،دِنوں میں فیصلہ ہوگا-