رہائی کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ گئے؟ اہلیہ نے اہم پوسٹ کردی

رہائی کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ گئے؟ اہلیہ نے اہم پوسٹ کردی

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن)، جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ان کی اہلیہ، عروب جتوئی، نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈکی بھائی کی کوئی بھی ویڈیو یا تصویر درحقیقت پرانی ہے, سعد اس وقت بریک پر ہیں۔ جو بھی ویڈیو یا تصویر آپ دیکھ رہے ہیں وہ پرانی ہے۔ رہائی کے بعد انہوں نے کوئی نیا کانٹینٹ نہیں بنایا۔

 عروب نے ڈکی بھائی کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کی افواہوں یا غلط معلومات سے متاثر نہ ہوں.

انہوں نے مزید کہا سعد واپس آئیں گے اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئیں گے۔

اس سے قبل لاہور کی ایک مقامی عدالت نے فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا جس میں جج مجسٹریٹ نعیم وٹو نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ سعد الرحمان کو رہا کریں بشرطیکہ وہ کسی اور زیر التوا کیس میں ملوث نہ ہوں۔

Watch Live Public News