قوانین سب کے لئے برابر، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

 قوانین سب کے لئے برابر، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

ویب ڈیسک:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ٹریفک اصلاحات، قوانین سب کے لئے برابر، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس گاڑیوں سے سیاہ ( Tainted) شیشے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی سرکاری و نجی گاڑیاں، موٹر سائیکل رجسٹریشن پلیٹوں کے بغیر ہرگز نہ ہوں،ٹریفک قوانین دیگر شہریوں کی طرح پولیس افسران و اہلکاروں پر بھی مساوی طور پر لاگو ہونگے۔

سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹر سائیکل کی کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارج، ضلعی افسران، یونٹس و فارمیشنز سربراہان ذمہ دار ہونگے۔

سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں،موٹر سائیکل کی قانون شکنی پر افسران، اہلکار اور مجاز سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Watch Live Public News