پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،29 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،29 اکتوبر 2021
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےحلف اٹھالیا،گورنربلوچستان آغاظہورنےحلف لیا،رائے شماری میں بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 39ارکان نےعبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا کالعدم ٹی ایل پی کےساتھ مذاکرات کےدروازے بندنہیں ہوئے،ممکن ہےآج مذاکرات کاایک اوردورشروع ہو،شیخ رشید نےکہاحکومتی رٹ ہرصورت قائم کی جائےگی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھنے کافیصلہ، وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، فواد چودھری، شیخ رشیدموجود،مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے بھی شریک پنجاب رینجرزنے وزیرآباد اور چناب ٹول پلازہ کے درمیان ریڈ لائن لگادی، لائن سے آگے کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا، بینرز آویزاں، رینجرز کے پاس شرپسندوں کو گولی مارنے کا اختیار ہے، تمام لوگ واپس اپنے گھروں کو لوٹ جائیں، بینرز کی تحریر حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام پر بجلی کا بم گرانے کی ٹھان لی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کےلیے نیپرا کو درخواست، نیپرا حکومت کی درخواست پر2 نومبر کو سماعت کرے گی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔