پبلک نیوز: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک سے ملاقات کی ہے۔
دبئی میں چیئرمین پشاور زلمی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر کے مابین ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہنا تھا کہ شیخ نہیان بن مبارک کا پاکستان سے محبت کا جذبہ مثالی ہے۔ ملاقات کے دوران شیخ نہیان بن مبارک نے پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔