یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرار داد منظور

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرار داد منظور

ویب ڈیسک: یورپ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا۔ فرانس والے معاملہ پر یورپی پارلیمان نے بھاری اکثریت کے ساتھ پاکستان کے خلاف قرار داد منظور کر لی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس اور پاکستان میں جاری تنازع پر یورپی پارلیمان میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے جس میں ایک طرف 6 ارکان تھے جبکہ دوسری جانب 681 ارکان۔ مذکورہ قرار میں یورپی پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے سمیت اقلیتوں کے ساتھ برابری کا سلوک نہ ہونے پر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

پاکستان نے قرار داد پر اپنا مؤقف دے دیا ہے۔ اپنے مؤقف میں پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ توہین رسالت کے قانون کے بارے میں یورپی پالیمان میں قرار داد پاس کرنا مایوس کن اقدام ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔