بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا

بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا

(ویب ڈیسک ) بھارتی ہندو خاتون نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد سچ سے پردہ اٹھ رہا ہے ،بھارتی شہری مودی کی مکروہ پالیسیوں بر بول پڑے۔ بھارتی ہندو خاتون نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی ہندو خاتون کا کہنا ہے کہ میں کشمیر گئی ہوں وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں،   مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں، مودی بہت بڑا جھوٹا ہے،   مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں۔

بھارتی ہندو خاتون نے کہا کہ   مودی کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑوانے کا ایجنڈا ہے،   مودی کی ناکامی کی وجہ سے چین نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ،   مودی جھوٹا ہے، مودی کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے 30 سال چاہئے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ   مودی کے جھوٹے بیانیہ کے باعث اب اس کی اپنی قوم کے لوگ اس پر اعتبار نہیں کر رہے، مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کا ڈرامہ کرکے اپنی سیاست کو بچا رہا ہے،  یہ مودی اور اس کی پالیسیوں کی ناکامی ہے کہ آج ہر کوئی اس کو بے نقاب کر رہا ہے۔

Watch Live Public News