امریکی ڈالر سستا، ڈالر 1 روپے 42 پیسے ہو گیا

امریکی ڈالر سستا، ڈالر 1 روپے 42 پیسے ہو گیا
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، ڈالر 1 روپے 42 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔ منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں 10 روز سے مہنگا ہوتا ہوا ڈالر اب کمزور ہوتا دکھائی دیا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 42 پیسے تک سستا ہوکر 220 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ گذشتہ روز کے اختتام پرانٹربینک میں 1 امریکی ڈالر221 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر اس کی قدر 228 روپے تک آگئی تھی۔ منی چینجرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاو کو سٹے بازی قرار دیا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض کے حوالے سے فیصلے کے بعد ڈالر کی قدرمیں کمی آئے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔