سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز: میرا کی نیویارک کی سڑک پر لائیو پرفارمنس

سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز: میرا کی نیویارک کی سڑک پر لائیو پرفارمنس
نیویارک: پاکستان کے معروف اداکارہ میرا نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے نیویارک کی سڑک پر لائیو پرفارمنس دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں سڑک پر دلہن بن کر پنجابی گانے پر ڈانس کیا۔ اس ڈانس پرفارمنس کا مقصد پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے لیے چندہ جمع کرنا تھا۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریز کرنے کی خاطر آج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا، میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں‌ اور مدد کریں۔
میرا نے کہا کہ اپنے دل اور گھر کے دروازے ان متاثرین کے لیے کھولیں، ہم متحد ہوکر کسی بھی پریشانی سے نمٹ سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک خاندان کو اگر چھت میسر آجائے، کوئی ایک خاندن بھی اس مشکل سے نکل سکے تو میں ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے دنیا کے کسی بھی حصے میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔