سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور میں پاک فوج کا رات بھر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہا

سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور میں پاک فوج کا رات بھر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہا
کیپشن: سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور میں پاک فوج کا رات بھر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہا

ویب ڈیسک: قصور میں شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے جوان رات بھر متاثرین سیلاب کو کشیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ طبی امدادی اور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ رات گئے متاثرین سیلاب جن میں بچے، بزرگ اور خواتین شامل تھی کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔

پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج دن ہو یا رات اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News