اداکار عنایت خان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اداکار عنایت خان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
کراچی: پاکستان کے اداکار اور ماڈل عنایت خان کو ڈاکوؤں نے جم سے گھر واپس جاتے ہوئے راستے میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ۔ کراچی میں بڑھتے ہوئے کرائم نے عام شہریوں سمیت فنکاروں کے لئے بھی مشکلیں بڑھا دیں ہیں ، ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عنایت خان بھی اس کا شکار ہوئے ہیں اور وہ اپنا موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک سٹوری شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے گذشتہ رات اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئےکہا کہ سندھ پولیس سے درخواست کی ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں ۔ عنایت خان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات سٹوری پر نہیں بتاتا مگر میرے ساتھ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے اور سندھ پولیس سے میری یہ گزارش ہے کہ براہِ کرم اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اپنی 100 فیصد کوشش کریں تاکہ باقی لوگ بھی نقصان سے بچ سکیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔