پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،30جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،30جولائی 2021
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے تصدیق کر دی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر انتخابات میں پیسہ چلایا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینےکی کوشش کریں گے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پری ون سے پانچویں جماعت کیلئے یکساں نصاب تعلیم آئندہ ماہ سے رائج ہو جائے گا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے دنیا میں بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں۔ جن کو ویکسین ہوتی ہے۔ ان کو یہ وائرس ہوتو جاتا ہے لیکن یہ ان کو زیادہ متاثر نہیں کرتا ہے ایک ہفتے میں لال حویلی راولپنڈی کے باہر دوسری مرتبہ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کی، لوگوں میں خوف و ہراس، موٹر سائیکل سوار آٹو میٹک گن سے فائرنگ کرکے غائب ہوگئے، گولی سے لال حویلی راولپنڈی کے سامنے ریڑھی پر کھڑا بچہ زخمی، اسپتال منتقل، وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد میں موجود تھے بھارت پھر باز نہ آیا۔ کشمیر پریمیئر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے لیے مغموم کوششیں سامنے آ گئیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دھمکیوں کے تمام غیر ملکی کرکٹرز کے پی ایل سے پیچھے ہٹ گئے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔